Urdu in Translation
Buscar

Capítulo 18 de 19

Suplemento: El cierre. La sabiduría de la hormiga, y una oración (156–162)

Supplement: The Close. The Ant's Wisdom, and a Prayer (156–162)

ضمیمہ: خاتمہ، چیونٹی کی حکمت اور دعا (بند ۱۵۶ تا ۱۶۲)

Altaf Husain Hali

Escritura
Tamaño

ضمیمہ: خاتمہ، چیونٹی کی حکمت اور دعا (بند ۱۵۶ تا ۱۶۲)

ذخیرہ ہے جب چیونٹا کوئی پاتا
تو بھاگا جماعت میں ہے اپنی آتا
انہیں ساتھ لے سیکڑوں ہے وہ جاتا
فتوح اپنی ایک ایک کو ہے دکھاتا
سدا ان کے ہیں اس طرح کام چلتے
کمائی سے ایک اک کی لاکھوں ہیں پلتے

جب اک چیونٹا جس میں دانش ہے حکمت
بنی نوع کی اپنے بر لائے حاجت
معیشت سے ایک اک کو بخشے فراغت
کرے ان پہ وقف اپنی ساری غنیمت
تو اس سے زیادہ ہے بے غیرتی کیا
کہ ہو آدمی کو نہ پاس آدمی کا

غضب ہے کہ جو نوع ہو سب سے برتر
گنے آپ کو جو کہ عالم کا سرور
فرشتوں سے جو سمجھے اپنے کو بڑھ کر
خدا کا بنے جو کہ دنیا میں مظہر
نہ ہو مردمی کا نشاں اس میں اتنا
مسلم ہے مٹی کے کیڑوں میں جتنا

الٰہی بحقِ رسولِ تہامی
ہر اک فردِ انساں کا تھا جو کہ حامی
جسے دور نزدیک تھے سب گرامی
برابر تھے کعبی و زنگی و شامی
شریروں کو ساتھ اپنے جس نے نباہا
بروں کا ہمیشہ بھلا جس نے چاہا

طفیل اس کا اور اس کی عترت کا یا رب
پکڑ لے جلد ہاتھ اس کی امت کا یا رب
اک ابر اس پہ بھیج اپنی رحمت کا یا رب
غبار اس سے جو دھوئے ذلت کا یا رب
کہ ملت کو ہے ننگِ ہستی سے اس کی
ہوا پست اسلام پستی سے اس کی

انہیں کل کی فکر آج کرنی سکھا دے
ذرا ان کی آنکھوں سے پردہ اٹھا دے
کمیں گاہِ بازیٔ دوراں دکھا دے
جو ہونا ہے کل آج ان کو سجھا دے
چھتیں پاٹ لیں تا کہ باراں سے پہلے
سفینہ بنا رکھیں طوفاں سے پہلے

بچا ان کو اس تنگنائے بلا سے
کہ رستہ ہو گم رہ رو و رہنما سے
نہ امیدِ یاری ہو یا آشنا سے
نہ چشمِ اعانت ہو دست و عصا سے
چپ و راست چھائی ہوئی ظلمتیں ہوں
دلوں میں امیدوں کی جا حسرتیں ہوں

¿Qué te deja este capítulo?

Inicia sesión para reaccionar

Conversación

Nadie ha hablado todavía. Cuenta qué removió en ti este capítulo.

¿Te ha gustado este capítulo? Comparte una línea.