Urdu in Translation
搜索
书签

第 8 章,共 9 章

第七节

Seventh Stanza

ساتواں بند

阿尔塔夫·侯赛因·哈利

文字
字号

گزرے تھے جگ تم پر کہ ہمدردی نہ تھی تم سے کہیںتھا منحرف تم سے فلک، برگشتہ تھی تم سے زمیں

دنیا کے دانا اور حکیم، اس خوف سے لرزاں تھے سبتم پر مبادا علم کی، پڑ جائے پرچھائیں کہیں

ایسا نہ ہو مرد اور عورت میں، رہے باقی نہ فرقتعلیم پا کر آدمی بننا، تمہیں زیبا نہیں

یہاں تک تمہاری ہجو کے، گائے گئے دنیا میں راگتم کو بھی دنیا کی کہن کا، آ گیا آخر یقیں

علم و ہنر سے رفتہ رفتہ، ہو گئیں مایوس تمسمجھا لیا دل کو کہ ہم، خود علم کے قابل نہ تھیں

جو ذلتیں لازم ہیں دنیا میں جہالت کے لیےوہ ذلتیں سب نفس پر، اپنے گوارا تم نے کیں

سمجھا نہ تم کو ایک دن مردوں نے قابل بات کےتم بیویاں کہلائیں لیکن، لونڈیاں بن کر رہیں

آخر تمہاری چپ دلوں میں اہلِ دل کے چبھ گئیسچ ہے کہ چپ کی داد آخر بے ملے رہتی نہیں

بارے زمانہ نیند کے ماتوں کو لایا ہوش میںآیا تمہارے صبر پر، دریائے رحمت جوش میں

这一章在你心里留下了什么?

登录后参与

讨论

还没有人开口。说说这一章触动了你什么。

喜欢这一章吗?分享其中的一句话吧。